|

وقتِ اشاعت :   July 24 – 2023

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے گروپ کالز کے فیچر میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے کالرز کی تعداد ڈبل کر دی ہے۔

معروف میسیجنگ ایپ کی جانب سے گروپ کالز کو زیادہ بہتر بنایا جارہا ہے، اسی وجہ سے ایپ نے کالرز کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔

اب واٹس ایپ گروپ کالز میں 32 افراد کو شامل کیا جا سکتا ہے لیکن کال کا آغاز سات یا اس سے کم افراد سے ہی ہوتا ہے، واٹس ایپ کی جانب سے نئی تبدیلی کی جا رہی ہے۔

”بیٹا ورژن“ میں تبدیلی کے بعد واٹس ایپ گروپ کالز کا آغاز پندرہ افراد کے ساتھ ممکن ہو جائے گا، اس نئے فیچر کو بیٹا ورژن میں متعارف کرا دیا گیا ہے لیکن صارفین کو یہ سہولت کب تک میسر آئے گی اس بارے میں ابھی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔