وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاست کے لیے ریاست قربان کی جبکہ ہم نے سیاست قربان کرکے ریاست بچائی۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ مشکل وقت میں حکومت سنبھالی اور ایسے چیلنجز کا سیاسی کیریئر میں کبھی سامنا نہیں کیا۔ فیصلے کی بڑی قیمت ادا کی مگر قدم نہیں ڈگمگائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا معاہدہ پچھلی حکومت نے توڑا، معاہدہ توڑنے سے ادائیگیوں کا بڑا مسئلہ پیدا ہوگیا تھا، اگروقت پرادائیگی نہ ہو تو ملک ڈیفالٹ ہوجاتا ہے، اللہ تعالیٰ کااس سے بڑاکرم کیا، ہم ڈیفالٹ سے بچ گئے۔ اگر ملک ڈیفالٹ کر جاتا تو روٹی اور دوائی کے لالے پڑجاتے مگر اللہ نے بچالیا، اب ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا۔
انہوں نے کہا کہ کا کہنا تھا کہ 16 ماہ ماہ کی مدت میں مشکل ترین چیلنجز ورثے میں ملے، اپریل2022 کو عہدے کاحلف اٹھایا تو اندازہ تھا حالات مشکل ہیں۔ اقتدار سنبھالا تو ملکی تاریخ کا تباہ کن سیلاب آیا۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت، دفاعی ادارے اور عوام یکجا ہے، نظام ٹھیک کرنے کےلیے کام کاآغاز ہوچکا ہے، قوم کی حالت بدلنی ہے تو کشکول توڑنا ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کاگردشی قرضہ2300 ارب روپے ہے، ہمارابجلی کافرسودہ نظام ہے، بےپناہ نقصان ہوتا ہے، ہماری بجلی ترسیل میں لائن لاسزہوتےہیں، بجلی بلوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرط تھی۔