|

وقتِ اشاعت :   July 25 – 2023

وزیرداخلہ راناثنااللہ چیف سیکرٹری کو دھمکیاں دینے کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ سے بری ہوگئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے مدعی کے منحرف ہونے پر رانا ثناء اللہ کو بری کردیا۔ عدالت نے آج وفاقی وزیر داخلہ کو طلب کر رکھا تھا۔

یاد رہے کہ سرکاری افسران اور ان کی فیملیز کو دھمکانے پر رانا ثنا اللہ کیخلاف اگست 2022 کو تھانہ انڈسٹری ایریا گجرات میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔