|

وقتِ اشاعت :   July 26 – 2023

کوئٹہ: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے مرکزی رہنما ء مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی اساسی اور قطعی عقیدہ ہے،عالم کفرمختلف حربے استعمال کرکہ مسلمانوں کے جذبات سے کھیل رہا ہے،31 اگست کو کوئٹہ میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے دورہ بلوچستان کے موقع پرکوئٹہ،پشین،کچلاک،گلستان کے مختلف مساجد مدارس میں منعقدہ ختم نبوت کورس کے شرکا و عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی مبلغ مفتی محمد راشد مدنی بھی موجود تھے مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی نے کہا ہے کہ عالمی مجلس 1949 سے مسلسل پرا امن اور قانون کے دائرے میں رہ کر عقیدہ ختم نبوت کے تخفظ کی جدوجہد کررہی ہیعقیدہ ختم نبوت اسلام کامرکزی عقیدہ ہے۔

سب سے پہلا اجماع صحابہ کرام نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ پر کیا، ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کاکام آئینی اور قانونی حق ہے،تحفظ ختم نبوت کا کام آخرت میں جنت کے حصول کاآسان ذریعہ ہیقبل ازیں انہوں نے دورہ کوئٹہ میں مولانا انوار الحق حقانی،مولانا مفتی محمد احمد خان،مولانا عبدالباقی،مولانا قاری مہر اللہ،مولانا عبد الرحمن رفیق،مولانا فضل مولا،مولانا نعمت اللہ،مفتی محمد رفیق بڑیچ،مولانا سیف الرحمن سمیت دیگر سے ملاقاتیں بھی کی قبل ازیں حلقہ نوحصار،حلقہ پائند خان، حلقہ پشتون آباد،حلقہ قمبرانی،حلقہ سید عطا اللہ شاہ بخاری، حلقہ کولپور، تھصیل سرانان حلقہ بھوسہ منڈی میں اجتماعات سے خطاب کئے۔