|

وقتِ اشاعت :   July 28 – 2023

کوئٹہ:  بلو چستان کے مختلف اضلاع میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جا ری، ایک مرتبہ پھر قومی شاہراہیں بند ہو نے اورمقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی سے معمولات زند گی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئی۔

محکمہ پی ڈی ایم اے کے مطابق جمعہ کو کو ہلو، ژوب،شیرانی، مو سیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ،قلات،خضدار،آواران،سبی،ہرنائی، بولان، با رکھان، لورا لائی،نصیر آباد، چاغی، چمن، دکی، گوادر، جھل مگسی، کچھی بولان، کیچ، تربت، خاران، کوہلو، لسبیلہ، مستونگ، نصیر آباد، نوشکی، پشین، پنجگور، قلعہ عبد اللہ، عبد اللہ سیف اللہ، شیرانی، اوستہ محمد، صحت پور، سوراب، واشک، زیارت، حب،آواران اورڈیرہ بگٹی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مو سلا دھار بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔ جس کے باعث لینڈ سلائڈنگ اور سیلابی صورتحال پیدا ہو نے سے بولان میں پنجرہ پل، ہرنائی تا سنجاوی، گنداوا تا نوتھال، ماشکیل روڈ،سبی تا کوہلو، کوئٹہ تا سبی اورشاہراہیں بلاک ہو نے سے ٹریفک کی روانی معطل ہو رہ گئی ہے۔

محکمہ پی ڈی ایم اے کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث بلو چستان کے مختلف اضلاع میں مکانات اور فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خضدار میں 19، مستونگ میں 10، سبی میں 05، پشین میں 04، قلات میں 03، اورماڑہ میں 2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج (ہفتہ) کو کو ہلو، ژوب،شیرانی، مو سی خیل، قلعہ سیف اللہ،قلات،خضدار،آواران،سبی،ہرنائی، بولان، با رکھان، لورا لائی،نصیر آباد اورڈیرہ بگٹی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مو سلا دھار بارش اورمقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہے۔ محکمہ موسمیات نے اس دوران تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔