|

وقتِ اشاعت :   July 28 – 2023

کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر صوبے میں ہونے والی غیر معمولی سیلابی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال اور امداد اور بحالی کے کاموں کو موثر نگرانی کے لیے وزیراعلیٰ سیکریٹیریٹ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے کنٹرول روم امداد اور بحالی کی سرگرمیوں کو صوبے بھر میں بھرپور انداز سے جاری رکھنے کے لیے 24 گھنٹے کام کرے گا ۔

اور سیلابی بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں تمام متعلقہ ضروری امور کی نگرانی کرے گا کنٹرول روم پر کسی بھی قسم کی معلومات کی رسائی کے لیے 081-9202424 اور 081-9202061-69 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔