|

وقتِ اشاعت :   July 28 – 2023

مچھ: نویں محرم الحرام کا مرکزی ماتمی جلوس سخت سیکورٹی حصار میں امام بارگاہ اثنا عشریہ مچھ سے برآمد ہوا جلوس اپنے روایتی مخصوص روٹس سے ہوتا ہوا امام بارگاہ مچھ میں اختتام پذیر ہو گیا عاشورہ کے مرکزی 10 ویں محرم الحرام کے جلوس میں شرکت کیلئے غیر معمولی سیکورٹی حصار میں کوئٹہ پہنچا دیا گیا نویں محرم الحرام کا مرکزی ماتمی جلوس کے مختص روٹس میں آنے والے گزرگاہوں دکانوں اور گلیوں کو سیل کردیا گیا تھا ۔

ماتمی جلوس کیلئے سخت سیکورٹی انتظامات کی گئی موبائل نیٹ ورک بھی بند رہے تفصیلات کے مطابق مچھ میں نویں محرم الحرام کے سلسلہ میں حسب روایت ماتمی جلوس صبح 8 بجے امام بارگاہ مچھ سے برآمد ہوا ماتمی جلوس سردار زادہ عباس حیدر کی قیادت میں روانہ ہوا اس موقع پر ایف سی پولیس لیویز فورس ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کیجانب سے سخت سیکورٹی انتظامات کیے گیے تھے۔

اس سے قبل 9ویں محرم الحرام کو ماتمی جلوس کے مختص راستوں میں آنے والے گزرگاہوں دکانوں اور گلیوں کو مکمل سیل کردیا گیا تھا اور سخت سیکورٹی انتظامات کی گئی ایس ایس پی کچھی عیسی جان ڈی ایس پی مچھ اکرم گشکوری ایس ایچ او مچھ پیربخش بگٹی و دیگر آفیسران اور امن کمیٹی مچھ کے محمد حسین چنگیزی محمد علی چنگیزی ٹکری حاجی رسول بخش سمالانی حاجی تاج محمد سمالانی میر فاروق عزیز کردانجمن تاجران مچھ کے حاجی عبدالرف کرد جنرل کونسلر میر عثمان حیدر گمشادزئی ملک جلیل کرد پریس محمد اقبال یوسفزئی ملک ولایت حسین سمالانی ٹکری شیر زمان سمالانی و دیگر اسموقع پر ماتمی جلوس کے ساتھ تھے عزاداروں کا جلوس جیل روڑ مچھ پہنچایاجہاں عزاداروں نے زنجیر زنی کی اسموقع پر امام بارگاہ کے علامہ فداحسین حلیمی ولایت حسین جعفری علامہ باقر عباس علامہ نوری نے فارسی میں شہادت حضرت امام حسین و اسلام اور کربلا کے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام امن وسلامتی کا دین ہے مقامی اخبار نویسوں سے گفت گو کرتے ہوئے سردار زادہ عباس حیدر نے مچھ انتظامیہ ایف سی پولیس دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا اور انھوں نے کہا کہ ہم مچھ امن کمیٹی کے تمام ممبران اور علاقائی معززین معتبرین کے مشکور ہیں کہ انھوں نے ہمیشہ سے امن اور بھائی چارہ کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہے ہیں بعدازنماز جمعہ ماتمی جلوس کوئٹہ عاشورہ کے 10 ویں محرم الحرام میں شرکت کیلئے سخت اور غیر معمولی سیکورٹی میں کوئٹہ پہنچایا گیا
دریں اثناء یوم عاشور کا مرکزی ماتمی جلوس آج علمدار روڈ سے برآمد ہو گا جلوس کے راستوں کو قناتیں اور بڑے ٹرک کھڑے کر کے مکمل سیل کر دیاگیا کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاک فوج بھی ہائی الرٹ رہے گی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکر دی گئی جبکہ کوئٹہ میں موبائل فون سروس صبح چھ بجے رات12 بجے تک معطل رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق دسویں محرم الحرام کا ذولجناح تعزیوں اور علموں کا23دستوں پر مشتمل مرکزی ماتمی جلوس آج بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر ناظم اعلیٰ جواد رفیعی کی قیادت میں صبح نو بجے مومن آباد امام بارگاہ عملدار روڈ سے برآمد ہو گا جو اپنے روایتی راستوں عملدار روڈ قائد آباد اسٹریٹ، طوغی روڈ، مشن روڈ، باچا خان چوک، لیاقت بازار، پرنس روڈ، میکانگی روڈ،ابراہیم اسٹریٹ سے ہوتا ہوا علمدار روڈ مومن آبادمام بارگاہ پر شام کو اختتام پذیر ہوگا۔باچا خان چوک پر بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر ناظم اعلیٰ جواد رفیعی سمیت دیگر مقررین عزاداروں سے خطاب کریں گے شام کو پنجابی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہو گا یوم عاشور کے موقع پر کوئٹہ میں موبائل فون سروس صبح چھ بجے سے رات12 بجے تک معطل رہے گی۔

جلوس کے داخلی راستوں میں آنے والی دکانوں اور مارکیٹوں عمارتوں کو مکمل اسکریننگ کے بعد سیل کردیا گیا تھا بغیر کسی کو بھی جلوس میں جانے کی اجازت نہیں ہو گی اس موقع پر ایف سی اور پولیس اے ٹی ایف آرآ ر جی اور بی سی کے سات ہزار افسران و اہلکار تعینات کئے گئے پہاڑوں پر لیویزاور ایف سی کے ایک ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں اور فضائی نگرانی بھی کی جا ئے گی جبکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاک فوج ہائی الرٹ رہے گی ہسپتالوں میں ایمرجنسی فافذ کردی گئی ہے۔