|

وقتِ اشاعت :   August 10 – 2023

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں اب بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو بچانے کیلئے سرگرداں ہیں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ کچھ لوگ غیر ملکی سازشوں کے آلہ کار بنے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے جمہوریت کے استحکام کے لیے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عوام میں جس کی سی وی مضبوط ہو گی اسی کو ووٹ دیں گے۔