|

وقتِ اشاعت :   August 10 – 2023

کوئٹہ میں موتی رام روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے بعد دکان میں آگ لگ گئی، آتشزدگی کے بعد فائر بریگیڈ طلب کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موتی رام روڈ دھماکے کی نوعیت کا تعین کا کیا جا رہا ہے۔