|

وقتِ اشاعت :   August 12 – 2023

وزیراعلئ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائز پر دستخط کرکے سمری گورنرکوبھجوادی جائے گی ۔

وزیراعلی کی ایڈوائز آج منظوری کیلئے گورنربلوچستان کو بھجوا دی جاۓ گی۔ بلوچستان کے لئے نگران وزیراعلیٰ کا نام فائنل نہ ہوسکا۔

 

نگران وزیراعلی کے لئے سردار اختر مینگل اورمولانا فضل الرحمان کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات کا ایک راؤنڈ مکمل ہو گیا۔

 

وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو بھی اسلام آباد میں موجود ہیں،نگران وزیر اعلیٰ کے لیے رابطوں میں تیزی آگئی، اپوزیشن جماعتوں جے یو آئی اوربی این پی مینگل نے اپنے اپنے امیدواروں کے نام ملاقات میں پیش کر دیے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے متفقہ امیدوار لانے پراتفاق کر لیا ہے۔