|

وقتِ اشاعت :   August 12 – 2023

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں سینیٹر انوار الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم کے عہدے کیلئے بہترین انتخاب ہیں۔

ترجمان گورنر سندھ کے مطابق کامران ٹیسوری نے انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم بننے پر مبارک باد پیش کی۔

گورنر کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ امید ہے انوار الحق کاکڑ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے۔