|

وقتِ اشاعت :   August 12 – 2023

  واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ قیدیوں کے معاہدے کے باوجود ایران پر پابندیاں میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے بیان میں کہ ایران پر عائد پابندیوں پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پانچ امریکی قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کے بعد بھی ایران کو پابندیوں کے حوالے سے کوئی ریلیف نہیں دیا جائے گا۔

 

مزید پڑھیں: جوبائیڈن نےامریکیوں کی رہائی کے بدلے ایران کے 6 ارب ڈالر فنڈز بحال کیے؛ ریپبلکنز

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں قید امریکیوں کی رہائی کے بدلے بائیڈن انتظامیہ نے ایران سے معاہدہ کیا ہے جس میں مبینہ طورپر 10 ارب ڈالرز کی رقم بھی شامل ہے۔ ایران نے 4 امریکی مردوں اور ایک خاتون کو جیل سے رہا کرکے گھر میں نظر بند کردیا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ جلد ان امریکیوں کو ان کے وطن بھیج دیا جائے گا۔