|

وقتِ اشاعت :   August 12 – 2023

مستونگ: نامعلوم افراد کا میونسپل کمیٹی آفس پر دستی بم سے حملہ۔

دستی بم میونسپل کمیٹی کے احاطے میں گر کر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔

میونسپل کمیٹی آفس مستونگ پر دستی بم حملے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں میں ٹاؤن کمیٹی مسجد کے پیش امام حافظ محمد ندیم، مولوی عبدالوحید اور شوکت نامی شخص شامل ہے۔

زخمیوں کو طبعی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تینوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔