|

وقتِ اشاعت :   August 12 – 2023

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے کب کہا کہ میرے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات نہیں ، 30 سال سے اسٹیبلشمنٹ کی آنکھوں کا تارا ہوں۔ 16 ماہ کی حکومت کے سیاسی راز کبھی افشاں نہیں کرونگا.

ا وزیراعظم نے کہا  کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میرے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات اچھے رہے۔

نگران وزیراعظم کیلئے اتحادیوں نے مجھے اختیار دیا ہے ، نگران وزیراعظم کے تقرر کے حوالے سے آئینی طور پر چند روز موجود ہیں۔ اپوزیشن لیڈر سے آج دوبارہ ملاقات ہو گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا جی ایچ کیو کا الوداعی دورہ

وزیراعظم نے کہا کہ ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کالعدم ہونے کا نواز شریف کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، نواز شریف کی نااہلی 5 سال پرے ہونے پر ختم ہوچکی ہے۔ نواز شریف کے واپس آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں۔ تسلیم کرتاہوں کہ معاشی صورتحال کی وجہ سے ہمارے ووٹ بینک میں کمی ہوئی مگر ہم نے ریاست کو بچایا۔

صحافی کے اس سوال پر کہ آپ ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح پر آرمی چیف کی تعریف کرتے ہیں، پر شہباز شریف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعریف کرنے میں حرج کیا ہے ؟ ۔

ایم کیو ایم کے وفد کی شہباز شریف سے ملاقات ، نگران وزیراعظم کیلئے کامران ٹیسوری کا نام تجویز کر دیا

وزیراعظم نے مزید کہا کہ رئیل اسٹیٹ کو چیئرمین پی ٹی آئی نے ریلیف اورسہولت دی، میں نے نہیں دی، جب تک معاشرے کے تمام طبقات ٹیکس نہیں دیں گےبات نہیں بنے گی، ٹیکس اصلاحات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا سبب آئی ایم ایف معاہدہ نہیں اور بھی وجوہات ہیں، ہمارے 16 ماہ کی کارکردگی کا فیصلہ مورخ کرے گا، ہم نے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی۔