|

وقتِ اشاعت :   August 12 – 2023

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے جاتے جاتے بھی عوام پر پیٹرول بم گرایا ۔

سراج الحق نے کہا کہ سیاستدان اپنے پانچ سال کا حساب دیں، عوام کے مفاد میں ایک بھی بل نہیں بنایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں ملک کے حالات خراب ہیں، 76 سال میں نظام کو زنگ آلود کس نے کیا؟ملک میں مہنگائی، بدامنی اور کرپشن کے خاتمے پر توجہ ہی نہیں دی گئی ۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملک میں بیٹیوں کے حقوق کی بات کی۔