|

وقتِ اشاعت :   August 13 – 2023

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ  14 اگست کو یوم آزادی پر حلف اٹھائیں گے۔

گزشتہ روز  بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کی سمری پر صدر مملکت نے بھی دستخط کردیے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں  نگران وزیراعظم کے حوالے سے مشاورت کا دوسرا دور ہوا جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف لاہور روانہ ہوگئے تھے۔

اب انوار الحق کاکڑ کو وزیر اعظم کا پروٹوکول دے دیا گیا جبکہ شہباز شریف کو آج وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔

نگران وزیراعظم کے تقرر کے بعد شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا اور اپنا ذاتی سامان لے گئے تھے۔

واضح رہے کہ نگران وزيرا‏عظم کا فیصلہ ہفتے کو ہوا تھا جس کیلئے قائد حزب اختلاف راجا ریاض نے انوار الحق کاکڑ کا نام دیا تھا جس پر شہباز شریف نے اتفاق کیا بعد ازاں صدر عارف علوی نے تعیناتی کی منظوری دے دی تھی۔