|

وقتِ اشاعت :   August 13 – 2023

کراچی/کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ء چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے جشن یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر قوم کے نام پر اپنے جاری کردہ پیغام میں اہل وطن اور دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان اللہ پاک کا دیا ہوا ایک عظیم نعمت ہے

یہ ملک ہمارے آباؤ اجداد نے بڑی قربانیوں اور جدوجہد کے بعد حاصل کی ہے قائد اعظم محمد علی جناح اور دیگر اکابرین کی قربانیوں کو ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا مملکت خداداد پاکستان کی تحفظ تعمیر و ترقی اب ہماری ذمہ داری ہے

آزادی ایک بڑی نعمت ہے جو اس عظیم نعمت سے محروم ہے وہ آزادی کی قدر جانتے ہیں۔نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاکہ جشن آزادی کے موقع پر ہمیں اپنے شہداء اور پاک فوج پولیس رینجرز ایف سی اور سیکورٹی کے دیگر اداروں کو بھی خراج عقیدت پیش کرنا چاہیے جنہوں نے قیام پاکستان سے لے کر اب تک وطن عزیز کے دفاع دہشت گردی کے خاتمہ اور امن و امان کی بحالی کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں جشن آزادی کی خوشیاں میں کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو بھی شامل کرنا چاہیے

وہ کئی دہائیوں سے آزادی حاصل کرنے کے لئے بھارتی ظلم و ستم جبر استبداد کا شکار ہے14 اگست کا دن تجدید عہد کا دن ہے آج ہمیں عہد کرنا ہے کہ مملکت خداداد پاکستان سے نا انصافی کرپشن دہشت گردی لاقانونیت کا خاتمہ کرکہ پاکستان کو ایک خوشحال اور فلاحی مملکت بنائیں گے جہاں غریب اور امیر کا کوئی فرق نہیں ہوگا انصاف اور مساوات پر مبنی نظام میں پاکستان کے تمام مسائل کا حل ہے۔