استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر ہم وطنوں کی خوشی میں برابر کا شریک ہوں۔
آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے یوم آزادی کے موقع پر جاری کئے گئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تحریک آزادی کے ان گنت جانثاروں کو خراج عقیدت اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ لاکھوں قربانیوں کے بعد پاکستان حاصل کیا گیا، امن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنےکے لیے محنت کریں گے، دیرپا اورعوام دوست پالیسیوں سے ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالیں گے،ہم نے سیاسی اور اقتصادی لحاظ سے مستحکم اور مضبوط پاکستان بنانا ہے۔