|

وقتِ اشاعت :   August 16 – 2023

کوئٹہ: صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، صوبائی جنرل سیکرٹری لالا روزی خان کاکڑ اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے جڑانوالہ فیصل آباد میں گرجا گھروں پر حملے کی مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اسلام سلامتی کا دین اور کسی بھی مذہب کے مقدس مقام پر حملہ کرنے کی بلکل بھی اجازت نہیں دیتا،

اسلام اور پاکستان کا آئین اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔

 انہوں نے کہا ہے کہ فیصل آباد جڑانوالہ میں گرجا گھروں کی توڑ پھوڑ اور نظر آتش کرنے کے واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،

واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سے سخت سزا دی جائیں، انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان کی صورتحال کے لئے کردار ادا کریں۔