|

وقتِ اشاعت :   August 25 – 2023

امریکی یونیورسٹی کے طلبا کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہاروڈ یونیورسٹی کے38 رکنی وفد میں مختلف ممالک کے طلبا شامل تھے۔ آرمی چیف نے طلباء سے گفتگو میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال پرروشنی ڈالی۔ خطےمیں امن واستحکام کیلئے پاک فوج کی کاوشوں کا بھی ذکر کیا۔

جنرل عاصم منیر نے پاکستان کی صلاحیتوں کے حوالےسےروشنی ڈالی۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سےمتعلق رائےیہاں اپنےقیام کےدوران ذاتی تجربےکی بنیاد پرقائم کریں۔
 

پاکستان دہشتگردی کےخلاف دفاعی حصارکا کردار ادا کررہا ہے۔ عالمی برادری کو پاکستان کی بےانتہا قربانیوں کا ادراک کرنا چاہیے۔

آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا بھی تذکرہ کیا۔ آرمی چیف نے طلباء کو مقبوضہ کشمیرکی جغرافیائی حیثیت بدلنےکی بھارتی کوششوں سےآگاہ کیا۔