|

وقتِ اشاعت :   August 25 – 2023

کوئٹہ :  نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے ٹراما سینٹر نا خوشگوار واقعہ کے بعد ینگ ڈاکٹرا ایسو سی ایشن کی ہڑتا ل کا نوٹس لے لیا، صو با ئی وزیر اطلاعات جا ن اچکزئی ڈاکٹرز و دیگر کو منا نے میں کا میاب ہو گئے۔

،ڈاکٹرز ،پیرا میڈکس ایسوسی ایشن اور فارماسسٹس ایسوسی ایشن نے ایمر جنسی سروسز بحا ل کر نے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز نگرا ن وزیر اعلیٰ بلو چستان میر علی مر دان ڈومکی نے ٹراما سنٹر میں پیش آ نے والئے واقعہ کے بعد ڈاکٹرز و دیگر کے ہڑتال کا نوٹس لیتے ہو ئے نگران صوبائی اطلاعات جان اچکزئی کو وائی ڈی اے کے عہدیداران سے بات چیت کر نے کی ہدایت کر دی۔

جس پر صو با ئی وزیر اطلاعات جا ن محمد اچکزئی سول اسپتال کو ئٹہ پہنچے جہاں ینگ ڈاکٹر ز ایسو سی ایشن کے وائس چیئرمین ڈاکٹر بہار شاہ اورایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر اسحاق پانیزئی صوبائی وزیر اطلاعات کا اسپتال آمد پر استقبال کیا۔ صو با ئی وزیر اطلا عات اور ڈاکٹر ز نے معاملہ کو افہام و تفہیم سے حل کے لئے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا بلکہ وزیر اطلاعات نے بتا یا کہ وزیراعلیٰ کی خواہش ہے کہ معاملہ کو بات چیت کے زریعہ خوش اسلوبی سے حل کر لیا جائے۔

اس موقع پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے معاملہ کا نوٹس لینے اور اسکے حل میں دلچسپی پر نگران وزیراعلیٰ کا شکر ادا کر تے ہو ئے وائی ڈی اے،پی ایم اے،پیرا میڈکس ایسوسی ایشن اور فارماسسٹس ایسوسی ایشن کی لیڈر شپ کا فوری طور پر ایمرجینسی سروسز بحال کرنے کا اعلان کیا۔