|

وقتِ اشاعت :   August 29 – 2023

بجلی بلوں میں بھارتی اضافے کے بعد لیسیکو کیخلاف عدالت میں کیسز کی تعداد بڑھنے لگی۔

بجلی کے بلوں کیخلاف شہریوں کی بڑی تعداد نے عدالت کا رخ کر لیا ہے،لاہورکی سول کورٹ میں لیسکو کیخلاف ایک ہفتے کے دوران کیسز 400 سے زائد کیس دائر ہوئے ہیں۔

بجلی کے بلوں میں ریلیف کی امیدیں دم توڑنے لگیں

عدالت نے فوری کارروائی کرتے ہوئےحکم امتناعی اور ادارے کو بل کی قسطیں بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

دوسری جانب آئیسکو نے صارفین کی سہولت کیلئے بجلی بل اقساط میں ادا کرنے کا اعلان کیا ہے، ترجمان آئیسکو کے مطابق بجلی بلوں کی مقررہ تاریخ میں بھی توسیع کی جارہی ہے۔

بھاری بل، بجلی کی تمام تنصیبات ہٹا دیں، شہریوں کا انوکھا مطالبہ

ترجمان آئیسکو کے مطابق سی ای او امجد خان کی ہدایت پر صارفین کی مشکلات کو حل کریں گے،صارفین کی مشکلات دیکھتے ہوئے اضافی بوجھ کم سے کم کرنے کی کوشش کریں گے۔