|

وقتِ اشاعت :   August 29 – 2023

شہباز شریف فیملی کو 16 ارب روپے کے منی لانڈرنگ کیس سے بری کرنے والے جج بخت فخر بہزاد کو تبدیل کردیا گیا۔

بینکنگ جرائم کورٹ کے جج بخت فخر بہزاد کو لاہور ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

آشیانہ کیس کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج ساجد علی کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے، احتساب عدالت کے جج ساجد علی کو تبدیل کرکے سیشن جج جھنگ تعنیات کر دیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں بری

مزید برآں مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی ضمانت منظور کرنے والے جج اسلم گوندل کو بھی تبدیل کر دیا گیا، جج اسلم گوندل کو لاہور ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔