|

وقتِ اشاعت :   September 3 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل نے راہشون سردار عطااللہ خان مینگل کی دوسری برسی کی مناسبت سے منعقدہ عظیم الشان جلسہ عام میں عوام کی شرکت پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے ایک بار پھر پارٹی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا بلوچ اور بلوچستانی عوام پارٹی کو نمائندہ جماعت گردانتے ہیں ۔

عوام کی شرکت یقینا ہمارے لئے باعث افتخار ہے ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ عوام کے جملہ مسائل کو حل کریں پارلیمنٹ ہو یا کوئی اور فارم اپنا قومی فریضہ نبھایا جس حد تک ہماری کوشش رہی   

ہم نے جمہوری جماعت ہونے کے ناطے ثابت قدم ہو کر عوام کی ترجمانی کی تاکہ عوام جو فریضہ ہمیں سونپاگیا اسے ادا کر سکیں پارلیمنٹ یا پارلیمنٹ سے باہر جو کردار ہم نے ادا کیا اس کا فیصلہ عوام کریں گے ہم کبھی عوام کے قومی ، اجتماعی مسائل کے چھپ نہیں رہے یقینا پارلیمنٹ میں موجودہ جماعتیں بھی اس کی تائید کریں گی کہ ہم نے بلوچستان کے معاملات پر ایک انچ بھی پیچھے نہیں رہے بلوچستانی عوام نے جو ذمہ داری دی تھی کوشش کی کہ وہ ہم نبھا سکیں –