|

وقتِ اشاعت :   September 17 – 2023

نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ پانچ روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہوگئے۔ وہ نیویارک میں اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے 78 اجلاس سے خطاب کریں گے۔ عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی دورے کا حصہ ہیں ۔

نگران وزیراعظم 18 سے 23 ستمبر تک نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اعلیٰ سطح کے مباحثے میں شرکت کریں گے ۔ 22 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں تنازعہ  کشمیر سمیت علاقائی و عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔

انوارالحق موسمیاتی تبدیلی پر منعقد اہم کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے ،عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ملاقات اور امریکہ کے معروف تھنک ٹینکس کا دورہ کریں گے۔وزیراعظم پاکستان کی معاشی بحالی کے لیے نگران حکومت کے اہم اقدامات اور ملکی و بیرونی سرمایہ کاری کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالیں گے۔