|

وقتِ اشاعت :   September 20 – 2023

کوئٹہ: ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کر دی گئی تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے بلوچستان سمیت آزاد کشمیر، ہزارہ ڈویژن، اٹک، گلگت بلتستان، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں پیٹرول کی سپلائی بند کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل ٹینکرز مالکان نے مختلف شہروں میں پیٹرول اور پیٹرول کی سپلائی بند کردی جبکہ عدم فراہمی پر پیٹرول کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے لوکل 100 فیصد اور اوور لوڈنگ ٹرپ 50 فیصد بڑھائی جائے، مطالبات کی عدم منظوری تک پیٹرول کی سپلائی معطل رہے گی۔

واضح رہے کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات سامنے آ گئی ہیں۔دستاویز کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن اور ڈیلرز مارجن قیمتوں میں اضافے کا سبب ہیروپیہ کی بے قدری اور عالمی مارکیٹ میں اضافہ بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سبب ہے۔