|

وقتِ اشاعت :   September 20 – 2023

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا ہے کہ ڈگری اولڈر طلباء اور طالبات کو روزگار کی فراہمی صوبائی حکومت کی اہم ترجیح ہے ۔

جس کے لیے حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اور ٹیک ویلی (گوگل) کے درمیان مفاہمتی معاہدے کے تحت صوبے کے طلباء کو آن لائن روزگار کی فراہمی کے مواقعوں کو فروغ ملے گا جو کہ احسن اقدام ہے اور 3000 طلباء￿ اور طالبات کو آن لائن روزگار کے سلسلے میں تربیت دی جائیگی۔ انہوں نے گوگل کے تعاون اور ٹیک ویلی کی کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ۔

کہ اس طرح کے پروگرام طلباء کو ملازمت کے حصول کی طرف گامزن کرنے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔

تیار ہنر اور انہیں مستقبل کے لیے تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو مفت آئی ٹی تربیت سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ترقی اور بااختیار بنانے کی نئی راہیں کھولنے کا یہ اہم وقت ہے۔ اس موقع پر ٹیک ویلی کے سی ای او عمر، سیکریٹری تعلیم عبدالروف بکوچ، کمشنر کوئٹہ ڈویڑن حمزہ شفقات و دیگر بھی موجود تھے۔