|

وقتِ اشاعت :   September 22 – 2023

 نیویارک: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم توانائی کے شعبے میں اصلاحات لارہے ہیں امید ہے آنے والے دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں آئیں گے۔

یہ بات انہوں نے نیویارک میں میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ نگراں وزیراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرنے کے لیے وہاں پہنچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام مظالم کا شکار ہیں اس مسئلے کو آج عالمی سطح پر پیش کریں گے، آج اقوام متحدہ کے اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں اور اسلامو فوبیا کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

لک میں بجلی کے زائد بلوں کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ہمارے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، ہم توانائی کے شعبے میں اصلاحات لارہے ہیں امید ہے آنے والے دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں آئیں گے۔