|

وقتِ اشاعت :   September 23 – 2023

وندر:وندر ڈیم سے ہزاروں ایکڑ زمین سیراب ہونگی زراعت کو فروغ ملے گا ۔

صوبہ بلوچستان کے علاقے خاران کے بعد دوسرے نمبر پر لسبیلہ میں لوگوں کا ذریعہ معاش مال مویشیوں پر عنصر ہے ۔

ان خیالات کااظہار سابق وزیراعلی بلوچستان نواب آف لسبیلہ جام میر کمال خان عالیانی کا دورہ وندر ڈیم کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر ناصر مجید نے سابق وزیراعلی بلوچستان کو وندر ڈیم کے منصوبے پر جاری کام کے بارے بریفننگ دی۔ سردار عبدالرشید پھورائی، میر فتح خان جاموٹ، محمد اسلم سوری، سکندر جتک، میر شاہجہان جاموٹ و دیگر ہمراہ جام کمال خان عالیانی دو روزہ دورے پر کنراج روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی بلوچستان نواب آف لسبیلہ جام میر کمال خان عالیانی نے ہفتہ کے روز وندر ڈیم پر جاری کام کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین سردار عبدالرشید پھورائی ، میر فتح خان جاموٹ ، چیئرمین اوتھل سٹی سید سومار شاہ ، وائیس چیئرمین وندر محمد اسلم سوری ، سید منوں شاہ ، چیرمین وندر امام بخش براہ ، حمید رونجھا ، مہراللہ الفت ، حبیب اللہ جمن انگاریہ ، رئیس عالم سور ، وڈیرہ امام بخش جاموٹ ، حاجی محمد یوسف انگاریہ ، وڈیرہ اسماعیل براہ ، چیرمین ڈنڈہ حاجی ستار جاموٹ سیمت دیگر ہمراہ تھے جبکہ وندر ڈیم کے ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر ملک جبار زہری ، اسسٹنٹ انجینئر زاہد مزار انگاریہ و دیگر موجود تھے۔