|

وقتِ اشاعت :   September 23 – 2023

لندن میں مسلم لیگ (ن) کے اہم اجلاس میں پارٹی بیانیے اور منشور کےلیے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے تمام سی ای سی ممبران سے تجویز طلب کرلیں،  7 کے اندر اندر تحریری طور پرتجاویز نوازشریف کو دی جائیں گی۔ دیگر معاملات کے بجائے صرف معاشی اہداف کی جانب توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔

قائد ن لیگ اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے رہنماؤں کو ہدایت کی کہ ادھر ادھر کے بجائے ن لیگ صرف معاشی اہداف کی جانب توجہ مرکوز رکھے۔ دوسری جانب پارٹی رہنماوں کے تحفظات کے پیش نظر نوازشریف تمام معاملات براہ راست خود دیکھیں گے۔

دوسری جانب اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف ن لیگ کی جانب سے وزیراعظم کے  متفقہ امیدوار ہیں، نواز شریف کی سربراہی پر کسی بھی سینئر ممبر کو اعتراض نہیں ہو گا۔