|

وقتِ اشاعت :   September 24 – 2023

کراچی؛ لیاری لٹریری فورم ، انسٹیٹیوٹ آف بلوچیا اور رژن لبزانکی چاگرد کے زیر اہتمام شاعرِ گلزمین مبارک قاضی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آٹھ چوک تا چاکیواڑہ ریلی نکالی گئی۔

اور ان کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ ریلی میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ریلی کے شرکا ء نے اسٹریٹ لائبریری چاکیواڑہ میں مبارک قاضی کی یاد میں چراغ روشن کیے۔

بعد ازاں نامور موسیقار اور گلوکار استاد شوکت مراد نے مبارک قاضی کے اشعار کو شرکا ء کے ساتھ مل کر گنگنایا اور مبارک قاضی کو خراج عقیدت پیش کیا۔