|

وقتِ اشاعت :   September 27 – 2023

قلات: بی این پی کے مرکزی کال پر قلات میں بھی پارٹی کے زیر اہتمام وڈھ کی مخدوش صورت حال کے پیش نظر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا .

احتجاجی مظاہرے میں بی این پی کے سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی مظاہرے سے بی این پی سابق جنرل سیکرٹری احمد نواز بلوچ میر سہراب خان مینگل ڈپٹی آرگنائزر مصدق صادق وڈیرہ رحیم مینگل حاجی عظیم مینگل و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں جان بوجھ کر حالات کو خراب کیا جارہا ہے.

خصوصا وڈھ میں جو کشت خون کا بازار گرم کیا گیا ہے اور جان بوجھ کر سردار اختر جان مینگل اور بی این پی کو سیاسی اور جمہوری سیاست سے دور رکھنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہیں.

اور ڈیتھ اسکواڈ اور ان کے الہ کاروں کو مذموم مقاصد کیلئے سرکاری پشت پناہی حاصل ہیں لیکن بی این پی ڈیتھ اسکواڈ اور اس کی آلہ کاروں کی اس سازش کو سیاسی اور جمہوری انداز میں ہر سطح پر ناکام بنائینگی مقررین نے کہا کہ بی این پی کے جیالے ان سازشوں کو ہر محاز پر ناکام بنائینگے ۔

اور اپنے قائد کی ہر کال پر اپنی جان پر کھیل کر انہیں بے نقاب کرینگے اور بی این پی ایک بات واضح کرنا چاہتی ہیکہ بی این پی بلوچستان کے ساحل وسائل کی دفاع کریگی اس موقع پر نائب عبدالواحد مینگل سعید مینگل داود ساسولی گل حسن مینگل ماما رف مینگل واجہ ثنا پر دیسی عبدالغنی نیچاری فہیم شاہوزئی وحید مینگل ماسٹر درجان آغا محبوب شاہ رمضان شاہیزئی و دیگر کارکںناں موجود تھے آخر میں مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔