|

وقتِ اشاعت :   September 30 – 2023

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

علی مردان ڈومکی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات درست سمت میں جارہی ہیں۔ دھماکے کے شدید زخمیوں کو علاج کے لئے کراچی منتقل کیا جائے گا۔

دوسری جانب نگراں وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعلق پہلے سے کوئی تھریٹ نہیں تھی۔

بلوچستان بار کونسل کی جانب سے آج صوبہ بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گا، بلوچستان میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔