اسلام آباد: سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوگی۔
چیف جسٹس عامر فاروق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے۔ اس سلسلے میں عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کررکھا ہے۔
دریں اثنا بشری بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کے مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی بھی کل اہم سماعت ہوگی۔
سول جج قدرت اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کررکھا ہے