نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے لاہور کے نواحی علاقے میں تھانے کا دورہ کرتے ہوئے ایس ایچ او کو ہٹانے کے احکامات جاری کر دیے۔
نگران وزیر اعلیٰ نے سگیاں کے قریب فیکٹری ایریا تھانےکے اپنے اچانک دورے پر چوری کے پرچوں کے اندراج میں تاخیر پر آئی جی پنجاب پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر پر ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا جبکہ متعلقہ ڈی ایس پی کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا حکم جاری کیا۔