کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع چاغی کے مرکزی بازار میں بدھ کی شام سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ ہوا۔
جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید جب کہ 3 زخمی ہوگئے لیولز اہلکار عبدالرحمان نے کہا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب تھا اور جیسے ہی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی وہاں سے گزری تو ایک زور دار دھماکہ ہوگیاعبدالرحمان نے بتایا کہ دھماکے کے فورا بعد سیکیورٹی فورسز و امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے شہدا اور زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کردیے
اور مذکورہ کارروائی کی مزید تفتیش بھی جاری ہے۔ تاحال کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔دریں اثنا چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اس حوالے سے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں بلوچستان کے علاقے چاغی میں سڑک کے کنارے ہونے والے گھنانے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں ۔
جس کے نتیجے میں 2 جانیں ضائع ہوئیں اور 3 زخمی ہوئے صادق سنجرانی نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کی اس طرح کی کارروائیاں دہشت گردی کے خاتمے اور اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کو مزید پختہ کرتی ہیں اور ہم ان لایعنی حرکتوں کے خلاف متحد اور بلوچستان اور پوری قوم کے امن اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہیں