|

وقتِ اشاعت :   October 15 – 2023

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغامات جاری کیے ہیں۔

صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد بینائی سے محروم افراد پر اجتماعی توجہ مرکوز کرنا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ بصارت سے محروم افراد کاخصوصی احساس کریں۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ ہمیں بصارت سے محروم افراد کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے اس عالمی دن کے موقع پر کہا کہ بصارت سے محروم افراد کےحقوق کا تحفظ اور سہولتوں کی فراہمی اجتماعی ذمے داری ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ بصارت سے محروم افراد بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں، بصارت سے محروم افراد ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ بصارت سے محروم افراد کی محرومی انہیں آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی۔