|

وقتِ اشاعت :   October 15 – 2023

لاہور: ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ ن کو گریٹر اقبال پارک میں 21 اکتوبرکو جلسےکی اجازت دے دی۔

ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ ن کو حلف نامے کے  بعد جلسےکی اجازت دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے گریٹر اقبال پارک میں جلسے کے لیے مسلم لیگ ن کو شرائط و ضوابط بھی بتائے ہیں اور کہا گیا ہے کہ جلسےکی انتظامیہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سے الگ سے اجازت لےگی۔

مسلم لیگ ن سے لیے گئے حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کا نقصان پہنچنے پرپارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی رقم وصول کرےگی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلسہ آرگنائزر سکیورٹی اور ٹریفک سے متعلق متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں رہیں گے، ٹریفک پولیس ٹریفک پلان اور ٹریفک ایڈوائزری جاری کرے گی۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر اقبال پارک میں جلسے کا اہتمام کیا ہے اور اس حوالے سے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اقبال پارک کا جلسہ پچھلے تمام جلسوں کے ریکارڈ توڑ دے گا۔