|

وقتِ اشاعت :   October 21 – 2023

کوئٹہ: نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ صوبے میں پٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد صوبے میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کم ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

زندہ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت360 روپے ہو گئی ہے گوشت برائلر مرغی کی قیمت 530 روپے فی کلو سے کم ہو کر 495 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے اور انڈوں کی قیمت 290 روپے درجن تک پہنچ گئی ہے۔اسی طرح سبزیوں کی قیمت میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانا ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کوئٹہ انتظامہ کی کارکردگی کو تسلی بخش کرار دیتے ہوئے انتظامیہ کی کاوشوں کی تعریف بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں تاجر برادری کا تعاون بھی انتہائی اہم ہے۔ صوبائی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ عوام کے حقوق کا تحفظ ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔ بے جا مہنگائی کرنے والے کسی ریاعت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلیے کیے گئے اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر دم کوشاں ہے۔ حکومت کی کارکردگی عوام تک پہنچائی جائے گی۔ وزیر اطلاعات بلوچستان نے عوام کو حکومتی اقدامات سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے انفارمیشن ٹائم کے قیام کا بھی اعلان کیا۔جس میں عوام کو حکومتی اقدامات پر آگاہی فراہم کی جائے گی۔