|

وقتِ اشاعت :   October 26 – 2023

مستونگ: مستونگ شہر کے قریب تین مختلف ٹریفک حادثات،ایک شخص جاں بحق

جبکہ خواتین و بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے، جانبحق اور زخمی افراد کو موٹر وے پولیس ٹیم نے شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں، جبکہ ایک شدید زخمی کویٹہ منتقل، تفصیلات کے مطابق قومی شاہراھ پر غلام پڑینز کے قریب ویگن اور کار گاڑی کے درمیان تصادم ،

حادثے کے نتیجے میں دو خواتین و بچے سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو موٹر وے پولیس کی ٹیم نے فوری طور پر شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ سردار مہراب مہیم خان علیزئی روڈ بائی پاس پر موٹر سائیکل گاڑی سے ٹکرانے سے دو افراد زخمی ہوئے جبکہ تیسرے حادثے میں سائیکل سوار ٹرالر گاڑی کی ٹکر سے جانبحق ہوگیا، جانبحق اور زخمی افراد شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔