کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف منگل کو بلوچستان کے 2روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔
(ن)لیگ ذرائع کے مطابق نواز شریف منگل کو بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ ا ٓئیں گے،میاں محمد نواز شریف دورہ بلوچستان میں پارٹی رہنماؤں اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں محمد شہبازشریف اور مریم نواز بھی میاں محمد نواز شریف کے ہمراہ ہوں گے،
میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد بلوچستان کے اہم سیاسی رہنماء (ن) لیگ میں شامل ہوں گے۔جبکہ پارٹی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ایاز صادق نے تصدیق کی ہے کہ میاں نواز شریف 14 نومبر کو بلوچستان کے دو روزہ دورے پر جائیں گے۔مریم نواز بلوچستان میں سیاسی کردار ادا کریں گی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں شہباز شریف سے بلوچ رہنماء سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی کی ملاقات ہوئی تھی
جس میں میاں شہباز شریف نے انہیں (ن)لیگ میں شمولیت کی دعوت بھی دی تھی۔جس نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دینے پر میاں محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا ساتھیوں اور دوستوں سے مشاورت کے بعد اپنے فیصلے سے آگاہ کروں گا۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء چوہدری نعیم کریم نے کہا ہے کہ حاجی لشکری رئیسانی اور جام کمال کے ساتھ معاملات طے ہوچکے ہیں،نیشنل پارٹی اور بی اے پی سے انتخابی اتحاد کے بارے میں بات چیت ہوچکی ہے،جے یو آئی سے بھی بات چیت چل رہی ہے،
قوی امکانات ہے کہ نیشنل پارٹی باپ سے انتخابی اتحاد ہو جائے گا،
انہوں نے کہا کہ بی این پی کے ساتھ نہیں جاسکتے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بلوچستان میں ہمارے پاس زیادہ تر لوگ باپ پارٹی سے ہی آرہے ہیں،صوبے میں ہمارے پاس اٹھارہ نشستوں کا امکان ہے، اس لئے اتحادی حکومت ہی بنے گی،
بلوچستان میں باپ پارٹی دوسری بڑی پارٹی ہے،جس کے پاس چودہ نشستیں ہو سکتی ہیں،چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ پارٹی قائد نواز شریف کل کوئٹہ پہنچیں گے
جبکہ ان کے ہمراہ شہباز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنماء بھی ساتھ ہونگے،میاں نواز شریف کی آمد پر کوئٹہ میں جلسے کا کوئی پروگرام نہیں صرف شمولیتی تقریب ہوگی