|

وقتِ اشاعت :   November 15 – 2023

کوئٹہ: بلو چستان عوامی پارٹی کی سینئر قیادت کا کوئٹہ میں اجلاس،عام انتخابات کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی۔

بدھ کو مگسی ہاؤس کوئٹہ میں بلو چستان عوامی پارٹی کا اہم اجلاس منعقدہوا جس میں بی اے پی کے مرکزی صدر نوابزادہ خالد خان مگسی،چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی،اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی، صوبائی صدر سر دار محمد صالح بھوتانی، سینیٹر منظور خان کاکڑ،نوابزادہ طارق خان مگسی،سرور خان مگسی ودیگر نے شرکت کی

اجلاس میں عام انتخابات کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ بلو چستان عوامی پارٹی کو جلد صوبے میں مزید فعال اور مضبوط بنا نے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔