|

وقتِ اشاعت :   May 4 – 2024

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے پاکستانی نژاد برطانوی  باکسر عامر خان اور پاکستانی مارشل آرٹ فائٹر شاہ زیب رند  نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کھیلوں کے میدان میں دونوں کی قابلیت کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملاقات میں پاکستانی نوجوانوں کی قابلیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ باکسر عامر خان سابق ورلڈ چیمپئن رہے ہیں جبکہ شاہزیب رند نے حال ہی میں مکسڈ مارشل آرٹس مقابلے میں بھارتی فائٹر کو شکست دی تھی۔ 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *