|

وقتِ اشاعت :   November 15 – 2023

امریکی جریدے بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا خاموشی سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی بڑھا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بلوم برگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پینٹاگون کو دی گئی درخواست میں اپاچی گن شپ بیڑے کے لیے مزید لیزر گائیڈڈ میزائل شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 155 ایم ایم گولے، نائٹ ویژن ڈیوائسز، بنکربسٹر گولہ بارود اور فوجی گاڑیاں بھی درخواست میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ امریکی محکمہ دفاع امریکا اور یورپ کے ذخائر سے ان ہتھیاروں کو دستیاب کرانے کے لیے کام کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا اسرائیل کو ہر سال 3.8 ارب ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرتا ہے۔