|

وقتِ اشاعت :   November 15 – 2023

کوئٹہ: چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن)مریم نواز نے کہا ہے کہ وعدہ ہے پنجاب کی طرح بلوچستان پر بھی توجہ دیں گے۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ وعدہ ہے پنجاب کی طرح بلوچستان پر بھی توجہ دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل میں بڑا جنون ہے، تین چار سال میں بلوچستان کی حالت بدل جائے گی، اچھی تعلیم بلوچستان کے بچوں کا حق ہے، اس تک ان کی رسائی ہونی چاہیے،

برابر حق دیا جائے تو ان کا مستقبل سنور جائے گا۔ قبل ازیں قائد ن لیگ کی زیر صدارت اجلاس میں شہبازشریف مریم نواز اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس میں عام انتخابات کے حوالے سے بلوچستان میں تیاریوں پر مشاورت کی گئی جبکہ صوبے میں پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کے حوالے سے بھی غورکیا گیا۔