|

وقتِ اشاعت :   November 24 – 2023

پاکستان سےغیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے،افغانستان واپس جانے والوں کی تعداد دو لاکھ اننچاس ہزار ہوگئی۔

 31 اکتوبرکی ڈیڈ لائن ختم ہونے کےبعد پاکستان سے صرف غیرقانونی افغان باشندوں کامحفوظ انخلاء یقینی بنایا جارہا ہے۔گزشتہ روز مزید تین ہزاردو سو پچاس غیرقانونی افغان باشندے اپنے ملک واپس چلے گئے۔

گزشتہ روزجانےوالوں میں نو سو ستاون مرد،سات سو پچانوے خواتین اور ایک ہزار چار سو اٹھانوے بچے شامل تھے۔پانچ سو ترانوے خاندانوں پر مشتمل یہ افراد دوسو بارہ گاڑیوں کے ذریعے افغانستان روانہ کئے گئے۔

یادرہے کہ اب تک مجموعی طور پر دو لاکھ اننچاس ہزار تراسی غیرقانونی افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔