|

وقتِ اشاعت :   November 25 – 2023

افغانستان نے بھارت میں اپنا سفارتخانہ مستقل بنیادوں پر بند کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان نے بھارت میں درپیش چیلنجز کے باعث اپنا سفارتخانہ مستقل بنیادوں پر بند کیا ہے جس کی تصدیق افغانستان کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر افغان ایمبیسی کی جانب سے سفارتخانہ بند کئے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغان حکومت نے موقف اختیار کیا کہ بھارت کی جانب سے سفارتی تعاون نہ ملنے پر سفارتخانہ بند کیا گیا ہے جس کا اطلاق جمعرات کےروزکیا گیا ہے۔

افغان سفارتخانے کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یکم اکتوبر کو سفارتخانے کے آپریشنز روکے جانے کے بعد اب سفارتخانہ بند کرنے کے فیصلے کا اطلاق 2 روز ہو چکا ہے۔