|

وقتِ اشاعت :   November 26 – 2023

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج متحدہ عرب امارات ( یواے ای ) جائیں گے، ان کے تین روزہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید سے ملاقات کریں گے جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی ، معاشی امور ، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر بات ہوگی۔

 ثقافت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون وسیع کرنے اور عوامی روابطوں کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پاکستان اور یواے ای کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط ہوں گے، ان میں توانائی، ہوابازی ، بندرگاہوں، کان کنی ، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ اور غذائی تحفظ سمیت دیگر شعبے شامل ہیں۔