|

وقتِ اشاعت :   November 26 – 2023

کوئٹہ: نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے

عادل راجہ اور حیدر اب اپنے نام کے ساتھ پاک فوج کا نام استعمال نہیں کرسکتے ،

عادل راجہ اور حیدر کے خلاف کاروائی اس عزم کا اظہار ہے کہ غیر ملکی ایجنسیوں کے ہاتھ میں کھیلنے والے دنیا کے کسی بھی ہو نے میں ہو ںان کا احتساب ہو گا۔یہ بات انہوں نے اتوار کو ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں پر یس کانفرنس کر تے ہو ئے کہی ۔انہوں نے کینیڈا اور برطانیہ سے اپیل کی ہے کہ عادل راجہ اور حیدر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے

کیونکہ یہ دنوں انڈیا کے ایجنٹ ہیں،انہوں نے اپنی دھرتی ماں اور شہدا ء کے ساتھ غداری کی ہے یہ لو گ اب پاک فوج کا نام بھی استعمال بھی نہیں کر سکتے دونوں ملزمان کو انٹرل پول کے زریعے لانے کی کوشش کر یں گے کینیڈا اور بر طانیہ کی حکومت سے اپیل ہے

کہ وہ غداران وطن کے خلاف تحقیقات کر یں یہ لوگ بھارت کے خفیہ ایجنسی راء کے ایجنٹ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو اپنے وطن کیخلاف استعمال ہو سکتے ہیں تو دوسرے ممالک کے کیسے خیر خواہ ہو سکتے ہیں؟ ۔نگراں صو بائی و زیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ پاک فوج نے ملک میںامن قائم کرنے کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں

پاکستان میں ریاستی رٹ کو ہر صورت میں قائم کیا جا ئے گا یہی وجہ ہے کہ ریاست کی رٹ کو قائم کرنے کیلئے غیرقانونی غیر ملکیوں کو نکالا جارہا ہے ملک بھر سے غیر قانونی غیر ملکی باشندوں کو چن چن کر نکالا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کو تحفظ ملنا دنیا کیلئے تشویشناک ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نادرا نے چاغی ، کو ئٹہ ،تفتان میں 2700 جعلی پاسپورٹ بلاک کردئیے ہیںبلوچستان میں جعلی شناختی کارڈ کے خلاف خصوصی ٹیم بنائی گئی ہے بلو چستان میں ڈھائی لاکھ جعلی شناختی کارڈ بلاک ہوچکے ہیں

پاکستان میں کل غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد 17 لاکھ ہے ہماری کو شش ہے کہ جنوری تک 10 لاکھ اور مارچ تک تمام غیر قانونی غیرملکیوں کو ان کے ملک بھیجا جا ئیں ۔