|

وقتِ اشاعت :   December 3 – 2023

مردان کے جوڈیشل مجسٹریٹ عطا الرحمٰن نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ 

سابق اسپیکر اسد قیصر کو مردان میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے پولیس کی اسد قیصر کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کر دی۔ 

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ اسد قیصر پر 9 مئی کو توڑ پھوڑ کے واقعات کا مقدمہ درج ہے۔